خانیوال، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی ممکن نہ ہوسکی

خانیوال، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی ممکن نہ ہوسکی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی دستیابی ممکن نہ ہو سکی عام صارف کی بھی یوٹیلیٹی سٹورز میں دلچسپی ختم ہو گئی، صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کو سستی اشیا مل رہی ہیں۔

عام صارف کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز کے ریٹس عام مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام صارفین کی شکایات بھی موجود ہیں۔عام صارف کیلئے چینی 155 روپے جبکہ بے نظیر پروگرام صارف کیلئے 109 روپے فی کلو ہے ، مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو تک مل رہی ہے ، عام صارف کیلئے 10 کلو آٹا 1420 روپے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کیلئے 648 روپے کا ہے ۔اسی طرح عام مارکیٹ میں دس کلو آٹا 950 روپے میں دستیاب ہے ، عام صارف کو گھی 425 روپے فی کلو دیا جا رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارف کو 375 روپے فی کلو دستیاب ہے ۔رمضان المبارک کے بعد سے سٹورز پر چینی کی سپلائی متاثر ہے ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کو سٹوروں سپلائی جاری کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں