واپڈا ہائیڈرو ورکرز داخلی انتخابات چاند گروپ کے امیدوار کامیاب

واپڈا ہائیڈرو ورکرز داخلی انتخابات  چاند گروپ کے امیدوار کامیاب

ملتان(خصوصی رپورٹر )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے انٹرنل الیکشن میں حسن آباد سب ڈویژن کے ۔

چاند گروپ کے تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے جبکہ رانا مظہر گروپ کے تمام امیدوار ناکام رہے ،چیئرمین چودھری سلیم، وائس چیئرمین محمد یوسف، سیکرٹری الطاف حسین، جوائنٹ سیکرٹری عبدالغفار بلوچ بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے اس موقع پر چودھری سلیم نے کہا کہ یہ مزدوروں کی محبت ہے کہ اتنی شاندار کامیابی حاصل ہوئی پہلے بھی واپڈا ملازمین کے مسائل حل کرائے ہیں اور اب بھی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں