جہانیاں، ٹی ایچ کیو میں انسولین سمیت ادویات نایاب

جہانیاں، ٹی ایچ کیو میں انسولین سمیت ادویات نایاب

جہانیاں(نمائندہ دنیا)ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں میں شوگر کی انسولین بلڈپریشر سردرد بخار اور دیگر ادویات کی مصنوعی قلت مریض تڑپنے لگے ۔

مریضوں کو باہر کے مخص میڈیکل سٹورز سے ملنے والی ادویات لکھ کر دی جانے لگیں، سرکاری ادویات کی مبینہ چوری ہورہی ہے تعینات سٹاف ادویات غائب کرتاہے فارمیسی ادویات سے بھری پڑی ہے ادویات کی انٹری کر لی جاتی ہے مگر ادویات نہیں دی جارہی ملوث سٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے مریضوں کا احتجاج سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈپٹی کمشنر خانیوال نوٹس لیں تفصیل کے مطابق جہانیاں کے سرکاری ہسپتال میں شوگر انسولین بلڈ پریشر بخار کھانسی اور دیگر امراض کی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی اوپی ڈی میں انسولین لینے کے لئے مریضوں کا رش لگ گیا انسولین کی عدم دستیابی پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہر میں شوگر کا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی اور مریضوں میں زیادہ تعداد غریب افراد پر مشتمل ہے مریضوں نے میڈیا کو بتایا کہ انسولین لینے ہسپتال آئے مگر انسولین نہیں ملتی فارمیسی میں انسولین پڑی ہے عملہ انٹری کرکے باہر کے میڈیکل سٹوروں پر ادویات فروخت کرتاہے مریضوں کا کہنا ہے کہ کئی بار اعلیٰ افسروں کو شکایات کیں درخواستیں دیں کہ ہسپتال سے سٹاف ادویات چوری کرتاہے مگر افسروں نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں