محکمہ انہار کی ملی بھگت، سرکاری کھالوں سے پانی چوری جاری

محکمہ انہار کی ملی بھگت، سرکاری  کھالوں سے پانی چوری جاری

جہانیاں(نمائندہ دنیا) محکمہ انہار کی ملی بھگت سے سرکاری کھال پر غیر قانونی نکوں کے ذریعے پانی چوری۔

، ٹیل کے کاشتکار رل گئے رقبے بنجر ہونے لگے ، سرکاری کھال کے اطراف سرکاری رقبہ پر قبضہ ،کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری درخت بھی کاٹ لئے ضلع دار کا کارروائی سے گریز، ڈپٹی کلکٹر انہار خانیوال کو درخواست کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی ٹیل کے کاشتکاروں کا ایکسین اریگیشن خانیوال سے کارروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 136 دس آر کے موگہ نمبر 11890/6R کے ٹیل کے کاشتکار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اس سرکاری کھال پر بااثر زمینداروں نے محکمہ انہار جہانیاں کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جگہ جگہ پر غیر قانونی نکوں کے ذریعے پانی چوری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں