وکلا کالونی کیلئے موضع رکھ خانپور میں اراضی کی نشاندہی

وکلا کالونی کیلئے موضع رکھ  خانپور میں اراضی کی نشاندہی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )گزشتہ روز وکلاء کالونی کے حوالے سے ریونیو سٹاف نے رپورٹ مرتب کی جس میں۔

 موضع رکھ خانپور میں 1177 کنال 6 مرلے اراضی کو وکلاء کالونی کے لئے تجویز کیا گیا۔صدر ڈسٹرکٹ بار ملک شفیق الرحمن ملانہ ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری رانا عبدالشاکر خلیل ایڈووکیٹ،ملک خیر محمد بدھ ایڈووکیٹ،رانا محمد وقار ایڈووکیٹ،میاں فیض الحسن ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے ریونیو عملہ کی جاری کردہ رپورٹ کے بعد،ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی اور ایدینشل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید سے ملاقات کی جس میں تفصیلی طور پر وکلاء کالونی کی تعمیر پر بات چیت ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں