عدالتی فیصلے سے ذوالفقار بھٹو کی بیگناہی ثابت ہوگئی، کامران گھمن

عدالتی فیصلے سے ذوالفقار بھٹو کی  بیگناہی ثابت ہوگئی، کامران گھمن

گگو منڈی(نامہ نگار)چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان سے ثابت ہو گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو بے گناہ تھے اور۔

 ضیاء الحق نے ذاتی عناد کی وجہ سے انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا تاریخ نے بھٹو کی بے گناہی ثابت کر دی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر چودھری کامران یوسف گھمن نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز صدارتی ریفرنس کے جاری ہونے والے فیصلہ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے رائے دی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مقدمہ میں سزا سناتے وقت آئینی تقاضے پورے نہیں کیے گئے بلکہ انہیں سزا سنانے والی عدالت ہی غیر آئینی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں