میڈیکل سٹور لائسنس کا غلط استعمال، شہری پریشان

 میڈیکل سٹور لائسنس کا غلط استعمال، شہری پریشان

بورے والا ( نمائندہ دنیا)میڈیکل سٹو ر لائسنس کا غلط استعمال علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بن گیا ، کرایہ پر لائسنس حاصل کر کے درجنوں سٹورز کھول لیے گئے۔

 ، سٹور ز سے لائسنس ہولڈرز خود غائب جبکہ فارمسسٹ کہیں موجود نہیں ۔ تفصیل کے مطابق میڈیکل سٹور لائسنس کا غلط استعمال علاقہ مکینوں کے لیے وبال جان بن گیا مختلف افراد نے میڈیکل سٹور ز کا لائسنس حاصل کر کے اسے غیر تربیت یا فتہ افراد کو دے رکھا ہے اور لائسنس ہو لڈرز اپنی ڈگری کے عوض ماہا نہ ہزاروں روپے کرایہ وصول کرتے ہیں میڈیکل سٹور ز پر غیر تربیت یا فتہ افراد ادویات کی خرید و فروخت کا دھندہ دھڑلے سے جا ری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بیشتر میڈیکل سٹور ز پر فارماسسٹ موجود ہی نہیں ہوتے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لائسنس ہو لڈرز کے اس دھندہ کو بند کر کے فارماسسٹ کی سٹورز پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں