محرم الحرام ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ
بورے والا (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سرکل پولیس کا فلیگ مارچ ، فلیگ مارچ میں پو لیس کے مختلف شعبوں کے اہلکا روں کی شرکت ، فلیگ مارچ مختلف مقامات سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہو گیا ۔
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظاما ت کو مزید مؤثر بنا نے ، امن و امان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کے لیے بورے والا میں سرکل پو لیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ڈی ایس پی محمد ظفر ڈوگر ،ایس ایچ اوز ، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ ایس ڈی پی اوز کے دفاتر سے شروع ہوا اور مختلف روٹس سے ہوتا ہوا واپس انہی پوائنٹس پر اختتام پذیر ہو گیا۔ڈی ایس پی محمد ظفر ڈوگر کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد علاقہ میں محر م الحرام کے دوران سکیورٹی کو مؤثر بنانا، امن و امان کی صورت حال کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ شرپسند عنا صر اپنے مذموم مقاصدمیں کا میاب نہ ہو سکیں ،محرم الحر ام کے دوران سکیورٹی کے مؤثر اقداما ت کیے گئے ہیں تا کہ کسی بھی نا خو شگوار واقعہ سے بچا جا سکے ،تما م پولیس افسر محرم الحرام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل رابطے میں ہیں ،سرکل پولیس شہر یو ں کے جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے ،محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے پولیس کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔