ہدایت اللہ اہلحدیث یوتھ فورس کے ضلعی صدر،سمیع اللہ جنرل سیکرٹری منتخب

ملتان(خبرنگارخصوصی)قاری ہدایت اللہ رحمانی اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے بلا مقابلہ صدر اور۔
حافظ سمیع اللہ ثاقب جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اہلحدیث یوتھ فورس کا انتخابی اجلاس نگران انتخابات مولانا عبد القیوم سلفی کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں ضلعی سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث مفتی عبدالرحمن شاہین ودیگر بطور مہمان شریک تھے ۔ ارکین شوری کی جانب سے قاری ہدایت اللہ رحمانی کا نام بطور صدر پیش کیا گیا جس کی تمام اراکین شوریٰ نے تائید کی اور کوئی دوسرا نام سامنے نہ آیا۔