پارٹنر سکول اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دینے کافیصلہ

پارٹنر سکول اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دینے کافیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) پیف کا پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دینے کافیصلہ تفصیل کے مطابق پیف نے مالی سال 5-2024 میں پیف پارٹنر سکولز کے ٹیچرز کے لئے آن لائن ٹرینگز دینے کافیصلہ کیاہے

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ پیف کے سکولوں کا معیار بلند کرنے کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے ۔ اس ضمن میں، ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹیچرز کے لیے ٹریننگز کا انعقاد کر رہا ہے تا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے ۔جو بذریعہ سافٹ وئیر مائیکرو سوفٹ ٹیمز منعقد کی جائیں گی۔ آپ پر واضح رہے کہ ٹریننگ کا اعزاز یہ کسی بھی مد میں نہیں دیا جائے گا ٹریننگ کا آغاز 22 جولائی 2024 سے ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں