منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے ، منصورامان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی زیر صدارت پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ کے دوران تھانہ وائز جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور۔۔۔
سنگین مقدمات میں ملوث ملزموں اور اشتہاریوں مجرموں کی فوری گرفتاری اور سرچ آپریشنز کے احکامات بھی جاری کئے گئے میٹنگ کے دوران زیر تفتیش امثلاجات اور پینڈنگ چالانوں کی ریشو کا بھی جائزہ لیا گیا اس حوالہ سے ڈی پی او منصور امان نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات فروش کسی معافی کے لائق نہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے ، فری رجسٹریشن ایف آئی آر کی پالیسی کو یقینی بنایا جائے سی ایم پنجاب کی ویژن کے مطابق ورچوئل وومن پولیس سٹیشن، تحفظ اور میثاق مراکز پرخواتین اور بچوں سمیت معاشرے کے محروم طبقات کی شکایات پر فوری طور پر ازالہ کیا جائے ۔