چلڈرن کمپلیکس ، نمونیا کا شکار ایک اور بچہ ہسپتال داخل

ملتان(لیڈی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 01مریض بچہ رپورٹ۔
،رواں سال چلڈرن کمپلیکس میں نمونیا میں مبتلا جاں بحق بچوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے ۔ تفصیل کے مطابق چلڈرن کمپلیکس ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا میں مبتلا 01مریض بچہ رپورٹ ہوا، جبکہ ترجمان چلڈرن کمپلیکس ڈاکٹر معاذ کے مطابق رواں سال نمونیہ چیسٹ انفیکشن کے شکار 2 ہزار 663مریض بچے چلڈرن کمپلیکس رپورٹ ہوئے ۔