میپکوریجن، سب ڈویژنوں کی سطح پر کھلی کچہریاں
ملتان (خصوصی رپورٹر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن) اسلام آباد کی ہدایت پر میپکو ریجن میں سب ڈویژنوں کی ۔
سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقادکیاگیا۔میپکو ریجن میں ہیڈ کوارٹر،سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا جس میں 300سے زائد افسروں نے صارفین کی شکایات سُنیں۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسدحماد نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کھلی کچہری میں صارفین کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔کھلی کچہری میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع، بلوں کی اقساط، بلوں کی درستگی اور دیگر نوعیت کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے گئے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو مظفرگڑھ سرکل راجیش کمار راٹھی نے سیکنڈ سب ڈویژن مظفرگڑھ، ایکسین کوٹ ادو ڈویژن عبدالواحد چھٹو نے گجرات سب ڈویژن، ایس ڈی او اکرام سیال نے گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگائیں۔ افسروں نے صارفین کی شکایات سُنیں اور موقع پر ہی ازالے کے لئے احکامات دئیے ۔وزارت توانائی کی ہدایت پرمیپکو انتظامیہ کی زیرنگرانی سب ڈویژنوں میں روزانہ کی بنیاد پر گیارہ تا ایک بجے کھلی کچہریوں کا اہتمام کیاجارہاہے جس میں سرکل مانیٹرز چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز مانیٹرنگ کررہے ہیں۔