کانسٹیبل کے یوم شہادت پر تقریب،قبر پر گارڈ آف آنر

ملتان( کرائم رپورٹر ) ایس ڈی پی او شجاع آباد کا شہید کانسٹیبل کے یوم شہادت کے موقع پر قبر پر گارڈ آف آنر۔
تفصیل کے مطابق ملتان پولیس کے شہید کانسٹیبل ارشاد احمد کے یوم شہادت کے موقع پر ایس ڈی پی او شجاع آباد مہر غلام مرتضی سیال نے ایس ایچ او سٹی شجاع آباد ہارون مزمل کے ہمراہ شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ایس ڈی پی او نے شہید کی قبر پر گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔