رہائشی میٹرز کا کمرشل استعمال ،میپکو کوماہانہ لاکھوں کا نقصان

بورے والا (نمائندہ دنیا)شہر میں رہائشی میٹر زکا کمرشل استعمال کر کے لاکھوں روپے ماہانہ کا نقصان کیا جانے لگا۔
، شکایات اور اطلاع کے باوجود میپکو حکام کا رروائی سے گریزاں ۔ تفصیل کے مطابق میپکو عملہ کی ملی بھگت سے شہر میں رہائشی میٹر کا کمرشل استعمال کر کے لاکھوں روپے ماہانہ کا چونا لگایا جانے لگا ،505ای بی روڈ ، مرضی پورہ ، گلشن رحمان سمیت دیگر کئی علاقوں میں صارفین نے میپکو عملہ کے ساتھ ساز باز ہو کر رہائشی عمارتوں کو ظاہر کر کے بجلی کے کنکشن حاصل کر رکھے ہیں اور ان کا کمرشل استعمال کر کے لاکھوں روپے کا غبن کیا جا رہا ہے ، ایسے کچھ کنکشنز کی نشاندہی میپکو حکام کو کی گئی تو کو ئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔