بوریوالا میں نشہ آور انجکشن سے مزید1جاں بحق

بوریوالا میں نشہ آور انجکشن سے مزید1جاں بحق

بورے والا (نمائندہ دنیا)مزید ایک شہری نشہ آور انجکشن کے سبب جاں بحق ہو گیا ، نشہ آور۔

 انجکشن سے مرنے والوں کی تعداد 5ہو گئی ۔نعش سڑک کنارے پڑی ملی تو ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیا، محکمہ صحت کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹور ز پر نشہ آور انجکشن کی کھلے عام فروخت جا ری ، میڈیکل سٹورز پر فارماسسٹ موجود ہی نہیں ۔ تفصیل کے مطابق شہر میں میڈیکل سٹور کا لائسنس ایک دھندہ بن کر رہ گیا سٹورز پر نشہ آور انجکشنز کی فروخت میں ملوث افراد نے مزید ایک شہری کی جان لے لی ،نامعلوم شخص نشہ آور انجکشن کی زیادہ مقدار کے سبب سڑک کنارے گر گیا جس پر علا قہ مکینوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دے دی اسے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا نشہ آور ٹیکوں کے عادی افراد کی چند دنوں میں اموات کی تعداد 5ہو گئی ،شہر میں میڈیکل سٹور کا لائسنس مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں