عوامی خواہش پر چیئرمین یوسی 14 کا الیکشن لڑوں گا، مظہرعلی چوہان

عوامی خواہش پر چیئرمین یوسی 14 کا الیکشن لڑوں گا، مظہرعلی چوہان

عبدالحکیم (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کے سابق صدر مظہر علی خان چوہان آف 14گل آباد نے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 14گل آباد کے عوام کی دیرینہ خواہش پر چیئرمین کا الیکشن لڑوں گا، عنقریب دوستوں عزیزوں اور اہل علاقہ سے مشاورت کر کے باضابطہ اعلان کروں گا ،کامیابی کے بعد یونین کونسل کو ماڈل یونین کونسل کا درجہ دلوایا جائے گا اور سولنگ ، سیوریج ، واٹر فلٹر پلانٹ ، اور ہر مین روڑ کو میٹل روڑ بنایا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جلد عوام سے رابطہ مہم شروع کروں گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں