بجلی کے بھاری بلوں نے مزدور طبقہ کی چیخیں نکال دیں

بجلی کے بھاری بلوں نے  مزدور طبقہ کی چیخیں نکال دیں

ٹاٹے پور (نامہ نگار)بجلی کے بھاری بلوں نے مزدور طبقہ کی چیخیں نکال دیں،200یوٹ کا بل 3500اور201یونٹ کا بلا 10ہزار تک پہنچ گیا۔

، غریب ،مزدور اورسفید پوش افراد شدید متاثر ،لوگ گھریلو اشیاء فروخت کرکے بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے بجلی کے بلوں کی مد میں اضافی ٹیکس کی بھر مار اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاٹے پور اور نواحی علاقوں میں سفید پوش اور محنت کش طبقہ بجلی کے بھاری بل آنے کی وجہ سے شدید اذیت میں مبتلا ہے ،غریب کا جینا عذاب بنا گیا ہے ، بلوں میں اتنے ٹیکسز لگائے گئے کہ 30 ہزار ماہانہ کمانے والا کیسے ہزاروں روپے بل ادا کرے ،جولائی کے بل اتنے زائدآئے کہ لوگوں کے ہوش اڑ گئے ہیں ،غریب سے ایک پنکھے کی ہوا بھی چھین لی گئی ہے ۔ انہوں نے فوری حکومت سے بجلی بلوں پر ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں