باگڑ سرگانہ کاسیوریج سسٹم تباہ،شہرکابڑا حصہ کھنڈربن گیا

باگڑ سرگانہ کاسیوریج سسٹم تباہ،شہرکابڑا حصہ کھنڈربن گیا

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑ سرگانہ کاسیوریج سسٹم تباہ،شہرکابڑا حصہ کھنڈربن گیا،گلیاں جوہڑمیں تبدیل،نالیاں،سولنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

،ہر طرف بدبو اور تعفن پھیل گیا، موذی امراض پھیلنے کا خدشہ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق باگڑسرگانہ اندرون شہر سیوریج کا نامناسب انتظام ہونے کی وجہ سے گلیاں جوہڑوں میں تبدیل ،نالیاں سولنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں،شہر کا ایک بڑا حصہ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے ،گلیوں میں جمع شدہ گندہ پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے ، حالیہ بارش کے بعد کوئی ایسی گلی نہیں جس میں پیدل چلا جا سکے ، سیوریج کا گندا پانی نلکے اور واٹر پمپ کی بوروں میں شامل ہو کر پینے کے پانی کو مضر صحت اور بدبو دار بنا رہا ہے ،گندا پانی پینے سے شہریوں کی اکثریت موذی امراض میں مبتلا ہورہی ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلے سے جان چھڑائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں