دسویں کے طالبعلم سے اغوا کے بعد زیادتی کی کوشش

دسویں کے طالبعلم سے اغوا  کے بعد زیادتی کی کوشش

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )آوارہ نوجوانوں نے سکول کے بچوں کو ورغلا کر جنسی ہوس پوری کرنے کیلئے گینگ بنا لیا۔

،مبینہ طور پراغواء کے بعد دسویں جماعت کے طالبعلم سے زیادتی کی کوشش۔تفصیل کے مطابق چک نمبر 154 ایم ایل کے رہائشی ماجد حسین چانڈیہ کا چھوٹابھائی جو دسویں جماعت کا طالبعلم ہے ، ذیشان عرف شانی چانڈیہ، محسن عرف مکڑی چانڈیہ نے ایک نامعلوم مسلح ساتھی کے ہمراہ ورغلاتے تھے ،منع کرنے پر بھی باز نہ آئے ، چھوٹا بھائی سودا سلف لینے جارہا تھا ،پیر چانن کے قریب پہنچنے پر موقع ملتے ہی زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے اور بدفعلی کوشش کی ،موقع ملتے ہی فرار ہوگیا جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں