کورٹ فیس میں اضافہ انصاف کے دروازے بند کرنے کے مترادف،مدثر علی ڈاہا

کورٹ فیس میں اضافہ انصاف  کے دروازے بند کرنے  کے مترادف،مدثر علی ڈاہا

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈسٹرکٹ بار کے رکن وممتاز قانون دان مدثر علی خان ڈاہا ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالتی کورٹ فیس ٹکٹوں میں اضافہ غریب کیلئے انصاف کے دروازے بند کرنے کے مترادف ہے ۔

حکومت کی جانب سے دو روپے والی ٹکٹ کی جگہ پر 500روپے کی ٹکٹ اور اسی طرح مختلف درخواستوں پر بھی ٹکٹ کے ریٹ بڑھا دینا سراسرظلم ہے اس مہنگائی میں جہاں بجلی، گیس پٹرول ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ء خریدنا عوام کیلئے مشکل ہوچکا ہے ، اب عوام کو انصاف کے حصول کیلئے بھی مشکل میں ڈال دیا گیا ہے ، حکومت اپنے فیصلے کو واپس لے او رغریب کیلئے انصاف کے دروازے بند نہ کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں