گریڈ 18کے 8ڈپٹی کمرشل منیجرز کی گریڈ 19میں ترقی

گریڈ 18کے 8ڈپٹی کمرشل  منیجرز کی گریڈ 19میں ترقی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے اپ گریڈیشن بورڈز کی منظوری سے گریڈ 18میں خدمات سرانجام دینے والے 8ڈپٹی کمرشل منیجرز/ایگزیکٹو انجینئرز کو گریڈ 19میں اپ گریڈکردیاہے ۔

اپ گریڈ ہونے والے سینئر انجینئرز/ایگزیکٹو انجینئر ز میں سٹاف آفیسر ٹو چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئرعرفان محمود صدیقی ،انجینئر نوراحمد کھوسو ، محمد تنویرعابد شامل ہیں ۔ محمد فرحان نصیر ، عبدالغفار، محمد زاہد قربان ، ارشاد حسین سیال اور سجاد علی شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں