خانیوال کے چاروں تحصیل ہیڈکوارٹرز پر فیئرپرائس بازار قائم
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چاروں تحصیل ہیڈکوارٹرز پر فیئرپرائس بازار قائم کر دیئے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سیدہ سنبل جاوید نے قلی بازار میں قائم فیئرپرائس بازار کے دورہ کے موقع پر اشیاء کی قیمتوں اور کوالٹی کی پڑتال کی ۔سیدہ سنبل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی زیر سرپرستی ان بازاروں میں اچھی کوالٹی کی اشیاء نوٹیفائیڈ نرخ پر دستیاب ہونگی،معیاری اشیاء شام تک وافر مقدار میں رکھی جائینگی،دکاندار نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔