خانیوال:منڈیوں میں بو لی کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں تشکیل
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ضلعی سطح پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں بو لی کی نگرانی کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل دی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر کنو ینئر مقرر ہیں -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی منڈی کا دورہ کرکے بو لی کے میکانزم کا جائزہ لیا اپنی نگرانی میں بولی کرائی -انہوں نے عوام دوست سہولت کائونٹر پر بھی اشیا کی قیمتیں اور معیار چیک کیا-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے عوام دوست سہولت کائونٹر پر سبزیاں ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہیں۔