ڈی پی او کامران ممتاز کا ٹریفک دفتر اور لائسنس برانچ کا دورہ
لودھراں(سٹی رپورٹر )ڈی پی او کامران ممتاز کا ٹریفک دفتر اور لائسنس برانچ کا دورہ ۔ڈی پی او نے ٹریفک دفتر کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا ۔
اور ڈرائیونگ لائسنس کے لئے آنے والے امیدواروں سے ملاقات کی اورٹیسٹ کے متعلق فیڈ بیک لیا۔ڈی پی او نے شہریوں کے بیٹھنے ،پینے کے پانی اور مناسب راہنمائی کیلئے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔وزٹ کے موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک خالد محمود، انچارج لائسنس برانچ محمد ظفر، پی آر او خان بہادر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو انتہائی شفاف بنایاجائے گا ،کرپشن کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائے گا اور تمام جوان دیانتداری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔شہریوں کے ساتھ خوش اخلاق رویہ اپنائیں اور رشوت سے بچیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ کسی ایک اہلکار کی کرپشن سے پورے محکمے کی ساکھ پر منفی اثر پڑتا ہے میں ٹریفک پولیس کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں جو موسم کی سختیوں کی پرواہ کئے بغیر سڑکوں پر ڈیوٹی کرتی ہے ۔