خسرہ کی وباء بے قابو، چلڈرن کمپلیکس نشتر میں 21مریض زیر علاج
ملتان(لیڈی رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرہ کی وبا پر قابو نہ پایا جا سکا ، چلڈرن کمپلیکس میں خسرہ کے شبہ میں 16 جبکہ نشتر ہسپتال میں۔
خسرہ کے شبہ میں 05مریض بچے زیر علاج تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھیل چکی ہے تاہم اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان اور ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسر حسب معمول دفاتر تک محدود ہیں جس کے باعث وبا کو روکنے سے متعلق کوئی احتیاطی اقدامات بروقت نہیں اٹھائے جا سکے ۔