سی پی او کا دورہ دربار حضرت بہائوالدین زکریاؒ ،سکیورٹی کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے عرس حضرت بہائوالدین زکریا ملتانی رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے دربار کے تمام تر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز ملتان ارسلان زاہد، ڈی ایس پی بشیر احمد ہراج، ڈی ایس پی ابراہیم خان دریشک، ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ منیر جاوید اور دیگر افسربھی ان کے ہمراہ تھے ۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر ملتان پولیس کی جانب تمام انتظامات مکمل ہیں ۔دربار کے احاطہ کی سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔