وارداتیں، شہری موٹرسائیکل اور قیمتی سامان سے محروم

وارداتیں، شہری موٹرسائیکل اور قیمتی سامان سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)وکیل کی مسجد کے باہر سے موٹرسائیکل چوری ،شہری کا گھر کے باہر لگااونربورڈچوری کر لیا گیا،نامعلوم بیوہ کے گھر سے طلائی انگوٹھی چوری کر کے فرار، زمیندار کے رقبہ سے سولر موٹر چوری کر لی گئی۔۔۔

 مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر1 کے رہائشی غلام ربانی انصاری کی مسجد کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کر لی گئی جبکہ دوسرے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ٹبہ مستقل غربی میں ظفر اقبال اعوان کے گھر کے باہر لگا اونر بورڈ تنویرعرف تنی شیخ چوری اتار کر لے گیاجبکہ تیسرے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر5میں بیوہ زبیدہ بی بی کے گھر سے نامعلوم چوراسکی طلائی انگوٹھی مالیتی 25 ہزار چوری کر کے لے گئے ،چوتھے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر151 ایم ایل میں الیاس کمبوہ کے رقبہ سے نامعلوم چور6ہارس پاورسولرموٹر مالیتی 80 ہزارچوری کر کے لے گئے ، پولیس نے چاروں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں