مونڈکا، ایک ہفتے میں 2وارداتوں پر تاجروں کی ہڑتال

مونڈکا، ایک ہفتے میں 2وارداتوں پر تاجروں کی ہڑتال

مونڈکا(نامہ نگار)بڑھتی ڈکیتیوں اور ایک ہی شاپنگ سنٹر میں ایک ہفتہ میں دو بڑی ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف شاہجمال میں مکمل۔

 شٹرڈائون ہڑتال اور احتجاجی دھرنا، ڈی ایس پی صدر سرکل کے تاجروں سے کامیاب مذاکرات ڈاکوئوں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی اور موبائل سکیورٹی فراہمی کے اعلان پر احتجاج ختم۔اسی ہفتہ کے دوران اڈا خان گڑھ کے مقام پر قائم ملک منیر ببر کے شاپنگ سنٹر کے مقام پر اسی ایک ہفتہ کے دوران ایک ہی وقت دوسری مرتبہ نماز مغرب کے دوران ڈکیتی کی واردات ہوئی مبینہ طور پرتین ڈاکوئوں نے دکان دار ملک منیر ببر اور دکان میں موجود دیگر لوگوں سے اسلحہ کے زور پر چار لاکھ سے زائد کی نقدی چھین لی ۔ اسی طرح ملک منیر ببر نے بتایا کہ اس وقوعہ سے تین روز قبل مذکورہ ڈاکو پانچ لاکھ سے زیادہ کی رقم بھی چھین چکے تھے اسطرح مجموعی طور پر دس لاکھ کے قریب نقدی لٹ چکی ہے جس پر مرکزی انجمن تاجران شاہجمال کے صدر حاجی رانا محمد یوسف و دیگر عہدیداروں کی اپیل پر مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی گئی اور تاجروں اور شہریوں نے چوک ملانوالا اور اڈا خان گڑھ کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں