محکمانہ غفلت پر میپکو کے 2افسر معطل کردیئے گئے

محکمانہ غفلت پر میپکو کے  2افسر معطل کردیئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوبہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارا نے انڈی پینڈنٹ فیڈر کو 7لاکھ48ہزار یونٹس اضافی چارج کرنے پر۔

 ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو ماڈل ٹائون ڈویژن بہاولپور شمس الحق شیخ کو ریلیوکردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ریلیونگ آرڈر کے مطابق ایکسین ماڈل ٹائون ڈویژن بہاولپور نے انڈی پینڈنٹ فیڈر کے اکائونٹ پراگست 2024ء بلنگ مہینے میں اضافی یونٹس ڈالے ۔ انتظامیہ نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پرخانپوربگاشیر سب ڈویژن مظفرگڑھ کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈIIمحمد طیب کو معطل کردیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں