محکمہ ڈاک میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع

 محکمہ ڈاک میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع

ملتان(کرائم رپورٹر)نیب ملتان نے محکمہ ڈاک میں مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع کردیں۔سال 2022 ءمیں بڑے پیمانے پر ہونے والی بھرتیوں میں مبینہ طور پر میرٹ کو نظر انداز کیا گیا۔

اس بارے میں قومی احتساب بیورو ملتان نے نئے قوانین کی روشنی میں معاملے کی چھان بین شروع کردی محکمہ ڈاک میں مبینہ طور پر بھرتیوں میں بڑی بے قا عدگیاں سامنے آئی ہیں محکمہ ڈاک کے افسران نے مبینہ طور پر من پسند افراد کو نوازا. قومی احتساب بیورو ملتان نے نئے قوانین کے تحت معاملے کی چھان بین شروع کردی محکمہ ڈاک میں خلاف قوانین بھرتیوں پر نیب ملتان کو موصول ہونے والی شکایت پر تحقیقات کی جارہی ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں