سیکرٹری انڈسٹری پنجاب احسان بھٹہ کا سمر کیمپ گھوڑا گلی کا دورہ ،اجلاس کی صدارت
ملتان (وقائع نگار خصوصی) سیکرٹری انڈسٹریز حکومت پنجاب /کمشنر بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن پنجاب احسان بھٹہ نے سمر کیمپ گھوڑا گلی میں پی بی ایس اے (PBSA) کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بجٹ کی منظوری، وسائل میں اضافہ، ترقیاتی تجاویز، پی بی ایس اے ملازمین کی پروموشن اور انکریمنٹ وغیرہ جیسے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف کمیٹیاں جیسے ریسورس مینجمنٹ کمیٹی، ایچ آر ایم کمیٹی وغیرہ نے بوائے اسکاؤٹس اور طلباء کی بہتری کے لیے 15 دنوں میں آگے بڑھنے کا طریقہ تجویز کرنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا ہے ۔