صدر بازار سے اغوا 2سالہ بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

صدر بازار سے اغوا 2سالہ بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے گزشتہ روز پولیس لائنز ملتان میں افسروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ کینٹ نے 02 روز قبل صدر بازار کینٹ سے اغوا ہونے والے 02 سالہ عبداللہ کو کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کرواکر اغواء کار خاتون کو گرفتار کرلیا ۔

دو سالہ بچے کے والد وقاص عباسی نے پولیس کو اطلاع دی کہ 10 بجے دن اس کا 2 سالہ بیٹا کھیلتے کھیلتے گھر سے باہر نکلا تو کسی نے اغواء کر لیا۔ اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی۔ وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر کے بچے کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے ۔ افسروں کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ پولیس ٹیموں نے مسلسل محنت سے کام کرتے ہوئے خاتون ملزمہ حسن بانو کو ٹریس کر کے بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔خاتون ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے خاوند نے اسے طلاق دے دی تھی وہ ماں کے ساتھ رہتی تھی اس کی ماں فوت ہو گئی تھی اب وہ اکیلی رہ رہی تھی اور بھیگ مانگتی ہے ۔ اس نے انکشاف کیا کہ بچہ بازار میں کھیل رہا تھا جس کی انگلی پکڑ کر چلتی گئی اور اغواء کر لیا تاکہ اپنی تنہائی دور کر سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں