کوٹ ادو میں جماعت اسلامی کی نئی ممبر شپ مہم کا آغاز
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر ،نامہ نگار)کوٹ ادو میں جماعت اسلامی کی نئی ممبر شپ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
،مہنگائی کی بڑی وجہ آئی پی پیز معاہدے ہیں حکمرانوں کو اپنی عیاشیاں ختم کرنا ہونگی،جماعت کی پالیسی ملکی فلاح کے لئے ضروری ہے ،امیر جماعت اسلامی فرقان آصف بزدار۔تفصیل کے مطابق امیر جماعت اسلامی کوٹ ادو فرقان آصف بزدار نے جی ٹی روڈپرافتتاحی کیمپ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی ممبر شپ مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاہے ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے ملکی معیشت پر بوجھ بننے والے آئی پی پیزمعاہدوں،حکمرانوں کی عیاشیوں، ناجائز ٹیکسزز اور سلیب سسٹم کے خاتمہ کیلئے کامیاب دھرنا دیا،تاجر برادری کے تعاون سے ملک گیر کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی اور مذاکرات میں ٹائم فریم طے ہوا جس کی معیاد ختم ہونے کو ہے ،ممبر شپ کا آغاز اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کی خاطر جماعت اسلامی نے بڑا اقدام اٹھایا ہے ،عوامی حقوق کیلئے اکٹھے ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے ، ممبر شپ کیلئے وارڈ وائز ،ڈور ٹو ڈور ،شاپ ٹو شاپ وزٹ بھی کریں گے ۔اس موقع پر ضلعی ومرکزی صدر انجمن تاجران محمد عثمان شیخ،ضلعی امیر عبدالمجیدسمیت تاجر برادری ،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔