بورے والا،رقبے پر پانی لگاتے کاشتکاروں پر فائرنگ،2زخمی

بورے والا،رقبے پر پانی لگاتے کاشتکاروں پر فائرنگ،2زخمی

بورے والا(سٹی رپورٹر )آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم افراد کی زرعی رقبہ کو پانی لگاتے کاشتکاروں پر اندھادھند فائرنگ۔

،دو افراد شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق تھانہ ساہوکا کے نواحی گاؤں چک نمبر 307 ای بی ڈوگراں والا کے رہائشی کاشت کار محمد سلیم اور اس کا چچا زاد بھائی محمد ندیم گزشتہ رات اپنے زرعی رقبہ پر کاشتہ فصل کو پانی لگا رہے تھے کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم افراد نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر دونوں شدید زخمی ہو گئے ،یاد رہے کہ اندھادھند و شدید فائرنگ سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،جبکہ مضروبین کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بوریوالہ منتقل کر دیا گیا ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں