ٹاٹے پور،جا بجا اتائیوں کے ڈیرے ،پولیس تماشائی
ٹاٹے پور (نامہ نگار)جگہ جگہ اتائیوں کے کلینک ،شہریوں کی جانوں سے کھیلنے لگے محکمہ صحت مکمل خاموش تماشائی ۔
ٹاٹے پور کے نواحی علاقوں بستی دھوپ سڑی، بستی بوھڑ، مونگوڈھ، آڑی وآلہ، کوٹھے وآلہ، ملاں فقیر، شاہ حسین ودیگر میں اتائی لوگوں کی جانوں سے کھلم کھلا کھیل رہے ہیں ان کے پاس کوئی سند نہیں نہ ہی کوئی پریکٹس ہے بخار، سر درد، بلڈ پریشر کے مریضوں کو فوری ڈرپ اور انجکشن لگا دیئے جاتے ہیں ۔ساتھ ہی معلوم ہوا ہے کہ بعض اتائیوں نے زچہ بچہ کا کام بھی شروع کر رکھا ہے حالت غیر ہونے کی صورت میں مریض کو ملتان سرکاری ہسپتال یا پرائیویٹ ہسپتال لیجانے کا مشورہ دیا جاتاہے جس سے کئی مریض غلط علاج سے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں محکمہ صحت ان نام نہاد ڈاکٹروں کی خلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔