دفتری امور کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی،پیف اور پی آئی ٹی بی میں معاہدہ

دفتری امور کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی،پیف اور پی آئی ٹی بی میں معاہدہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) ا ور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ۔

جس کے تحت 6ماہ کی قلیل مدت میں پیف کے دفتری امور اور نظام کو جدید ٹیکنالوجی کے خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے سسٹم کو بہتر بنا رہا ہے تاکہ شفاف انداز میں فروغ تعلیم کا مقصد حاصل کیا جا سکے ۔ چیئرمین (پی ٹی بی )فیصل یوسف،منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) راجہ محمد اشرف، ڈائریکٹر(آئی ٹی) محمد شعیب، ڈائریکٹر جنرل (آئی ٹی سولوشنز)وقار نعیم قریشی، جوائنٹ ڈائریکٹر (آئی ٹی سولوشنز)سجاد قریشی اور دیگر افسر بھی تقریب میں موجود تھے ۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اس معاہدے کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے جدید ا یپلی کیشنز اور سافٹ وئیرز بنائے گا۔ جس کے ذریعے مالیاتی رپورٹنگ کے نظام میں بہتری آئے گی۔ پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں کے ماہانہ واجبات کی ادائیگیاں کم وقت میں بہتر انداز میں کی جا سکیں گی۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکول انفارمیشن سسٹم کی اصلاح کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں