لاکھوں کی وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

لاکھوں کی وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)لاکھوں کی وارداتیں، شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔

۔تفصیل کے مطابق موضع بیٹ انگڑا کے رہائشی نجف بلال کہترکی موزہ درگھ میں اپنے دوست کی قل خوانی پر موٹرسائیکل، وارڈ نمبر 14 اے محلہ عارف آباد کے غلام عباس چانڈیہ کی دکان کے تالے توڑ کر پندرہ لاکھ کا کپڑا، دائرہ دین پناہ ٹبہ مستقل شرقی میں قلندر خان چنڑ کے بھانہ سے چھ لاکھ روپے کی دو قیمتی گائے چوری ہوگئیں۔متوانی والا میں اختر پچار اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ سرکاری درخت چوری کاٹ کر لے گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں