مانیٹرنگ کا مقصد سہولیات کا جائزہ،ڈاکٹر ریاض احمد
ملتان(لیڈی رپورٹر)سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں مراکز صحت کی مانیٹرنگ کا مقصد سٹاف کی حاضری
سمیت ادویات کے سٹاک اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا ہوتا ہے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف مراکز صحت اور ہسپتالوں کے دورے کے دوران عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے گزشتہ روز سب سے پہلے اچانک ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر راشد غوری، پتھالوجسٹ ڈاکٹر انعم ڈاکٹر ثانیہ غفار ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جبکہ صفائی کی بھی نہایت ناقص صورتحال تھی اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی کی سرزنش کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال بہتر کرنے اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ۔بعدازاں سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی فیلڈ مانیٹرنگ کی مزید برآں انہوں نے وئیر ہاؤس کا دورہ کیا جہاں 29 ہزار انسولین چوری کے حوالے سے وئیر ہاؤس کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور رپورٹ مرتب کی ۔