لودھراں میں بھی جشن میلاد النبی ؐ کیلئے تیاریاں مکمل ہوگئیں

لودھراں میں بھی جشن میلاد النبی ؐ کیلئے تیاریاں مکمل ہوگئیں

لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر )مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی کے ذمہ دار ان نواب غلام مصطفی خاں،مرزا محمد علی،حاجی رانا الطاف نے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین، خاتم النبین حضرت محمد مصطفی کا جشنِ ولادت مذہبی عقیدت ا ور احترام سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،شہر کی مین شاہراہ سمیت بازاروں،گلی کوچوں کو برقی قمقموں ،جھنڈیوں اور پرچموں سے سجا دیا گیا ہے ۔

 کل 9بجے صبح مرکزی جلوس کا آغازجامعہ غوثیہ مہریہ سے ہوگا جس کی قیادت سرپرست اعلیٰ مرکزی میلاد مصطفی کمیٹی و رہنما جماعت اہل سنت پیر سید ظفر علی شاہ کریں گے ،جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا غوثیہ چوک لودھراں میں اختتام پذیر ہوگا ۔قبل ازیں آج محفل عید میلاد النبیؐ  مدرسہ غوثیہ مہریہ میں ہو گی۔ پروفیسر مفتی زمان سعیدی اور مفتی احسان رسول سعیدی خطاب کریں گے ۔بعد ازاں موئے مبارک حضور سرور کونین کی زیارت بھی کرائی جائے گی جس کی سرپرستی پیر سید ظفر علی شاہ کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں