مہنگائی کیخلاف جے آئی کا دھرنا، شہید حسن نصر اللہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائیگی

مہنگائی کیخلاف جے آئی کا  دھرنا، شہید حسن نصر اللہ کی  غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائیگی

ملتان(کرائم رپورٹر)ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام آج دن 3 بجے میپکو آفس خانیوال روڈ پر مہنگی بجلی ظالمانہ ٹیکسز اور آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدوں کیخلاف احتجاجی دھرنا ہوگا۔

حسن نصراللہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ آج اتوار بعد از عصر دھرنے کے مقام پر ہی ادا کی جائے گی۔ حکومت مزید بل لینے اور ان اداروں کو نوازنے کا اختیار نہیں رکھتی۔ ظالمانہ پالیسیوں نے ملک اور عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ۔ آج ملک بھر میں یوم احتجاج ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں