بار کے ہر ممبر کے حقوق کی جنگ ہماری ہے : وقاص نذیر

بار کے ہر ممبر کے حقوق کی جنگ ہماری ہے : وقاص نذیر

بورے والا ( نمائندہ دنیا )چیمبر الاٹمنٹ کے نام پر وکلاء کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہو نے دیں گے بار کے ہر ممبر کے حقوق کی جنگ ہماری ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر بار ایسوی ایشن وقاص نذیر چھینہ ایڈووکیٹ نے وکلاء کے اعزاز میں دیے گئے۔

 ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے ظہرانہ میں سابق صدور بار ایسوی ایشن ، سابق جنرل سیکرٹریز اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں میڈیا سمیت معززین شہر بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے جہاں پر امریکہ سے اعلی تعلیم یا فتہ امیدوار چوہدری وقاص نذیر ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بار ایسوی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور قانون کے رکھوالوں کی رکھوالی کی ہے وکلاء نے قانون کے نفاذ اور تحفظ کے لئے جو قربا نیاں دی ہیں شاید ہی کسی کمیونٹی نے دی ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ بورے والا بار ایسوی ایشن کا ہر ممبر خواہ وہ کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتا ہو ہمارے لیے قابل قدر ہے بلا تفریق وکلاء حقوق کے لیے کام کر تے ہوئے بورے والا بار کو مثالی بنا دیں گے نوجوان وکلاء ہمارا مستقبل اور ہمارا سرمایہ ہیں ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے اپنا کردار بہترین انداز میں ادا کریں گے انتخابی عمل میں حصہ لینے کا مقصد کسی عہدہ کا لالچ نہیں بلکہ وکلاء کے لیے کچھ کرنے کا عزم ہی ہمارا مشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں