مہنگائی سے چھوٹا تاجر پریشان حکومت ریلیف دے ، تاجر برادری

مہنگائی سے چھوٹا تاجر پریشان  حکومت ریلیف دے ، تاجر برادری

ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران الجیلان روڈ چوک شاہ عباس تا شہیدی لال پل کے امیدوار برائے صدارت رضا کربلائی،ملک ارشد بھٹہ،رانا عبدالرؤف،سینئر نائب صدر وسیم احسن،جنرل سیکرٹری جمشید حسین سنڈھل نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جمہوریت کا حسن ہے چاہے وہ ملک کے ہوں یاتاجروں کے ہوں۔

تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،تاجر اگر مسائل کا شکار ہوگا تو ملکی معیشت کا پہیہ رک جائے گا،بڑھتی مہنگائی اور نت نئے ٹیکسوں کی وجہ سے چھوٹا تاجر بے حد پریشان ہے ،حکومت تاجروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے ۔اس موقع پر نائب صدور اعجاز بلوچ، قاسم چوہان، رانا مدثر، نعیم کریم،جوائنٹ سیکرٹری عابد حسین، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد طارق، فنانس سیکرٹری علی رضا ودیگر نے اظہار خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں