سموگ،آلودگی کا سبب بننے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سموگ،آلودگی کا سبب بننے والی ٹریکٹر  ٹرالیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سموگ کا باعث بننے والی ریت کی ٹریکٹر ٹرالیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے ریت کے ٹھیکیداروں کو حکومت پنجاب کی ہدایات سے آگاہ کردیا۔انہوں نے بتایاکہ مقررہ سائز اوروزن سے بڑی کسی ٹریکٹر ٹرالی کو شہر میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی ،ٹرالیوں کو ترپال سے ڈھکنا لازمی ہوگا۔،ٹائرز بھی صاف ہونے چاہئیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ آرڈر 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں