لاکھوں کی وارداتیں،عوام دن دیہاڑے لٹنے لگے

لاکھوں کی وارداتیں،عوام دن دیہاڑے لٹنے لگے

ملتان(کرائم رپورٹر )چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔

 تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں دو ڈاکو سلیم سے اسلحہ کے زور پر موبائل چھین کر فرار،یوسف سے چار مسلح ملزم پر نقدی چھین لی ،تھانہ الپہ کے علاقے آصف سے دو مسلح افرادنے نقدی15ہزار لوٹ لیے ،تھانہ کینٹ ،جلیل آباد کے علاقے میں ملزم شفیق ،کاشف کے موبائل فونز جھپٹا مارکر چھین کر فرار،تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں ارشاد حسین سے نامعلوم ملزم اسلحہ کی نوک پر 1لاکھ70ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ گلگشت کے علاقے میں جھپٹا مارکر نور رحمن کا موبائل لے گئے جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں ثنا اللہ ، تھانہ چہلیک کے علاقے میں منان سرفراز ، تھانہ قطب پور کے علاقے میں اعجاز، عاقب الرحمن ، مشاہد علی ، تھانہ مظفرآباد کے علاقے میں الطاف حسین ، عبدالغفار ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں اکبر علی ، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عطا اللہ ،محمد اکرم ، تھانہ گلگشت کے علاقے میں شمیم ، عبدالجبار ، خضر ، خالد ، توقیر ، ہاشم ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مصباح اصغر ، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں تنویر ، عابد ، تھانہ صدر کے علاقے میں شفقت اور تھانہ الپہ کے علاقے میں عبدالستار کا گھریلو سامان نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں