ڈسٹرکٹ جیل ، تلاشی کے دوران وارڈر سے چرس برآمد

ڈسٹرکٹ جیل ، تلاشی کے دوران وارڈر سے چرس برآمد

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ جیل میں تلاشی کے دوران جیل وارڈر سے چرس برآمد ہوئی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی ۔

مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا،مبینہ طور پر جیل اہلکاروں کی جانب سے منشیات سمیت دیگر خلاف قوانین اشیا کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جیل وارڈ تنویر احمد سے دوران تلاشی چرس برآمد ہونے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا گیا،ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ وارڈ کے پاس سے چرس برآمد ہونے مقدمہ درج کرانا جہاں افسر وں بالا کو اپنی کارکردگی شو کرنے وہیں بڑے مگر مچھوں کی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ،عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں