میلسی:فلاحی کمیٹی کی تشکیل ،عہدے داروں کا اعلان

میلسی:فلاحی کمیٹی کی تشکیل ،عہدے داروں کا اعلان

میلسی (نامہ نگار ) معروف سیاسی و سماجی شخصیت خواجہ محمد خلیل پیر پٹھان تونسوی اور کسان رہنما نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ کی زیر سرپرستی فلاحی کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

۔فلاحی کمیٹی موضع رکن پور کے رہائشیوں کے لئے رفاعی و فلاحی کاموں میں حصہ لے گی اور عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ پہرے کا انتظام اور لڑائی جھگڑوں جیسے واقعات میں بذریعہ پنچائیت معاملات حل کرنے اور غریب لوگوں کے دکھ سکھ میں شامل ہوکر ان کو سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔فلاحی کمیٹی کے عہدے داروں کا اعلان کردیا گیا۔جس کے مطابق چیئرمین چوہدری ادریس آرائیں،وائس چیئرمین قاری غلام عباس،صدر چوہدری وقار سلیم،جنرل سیکرٹری رانا نزیر اوڈ راجپوت نامزد،دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر شیخ محمد منیر،نائب صدر محمد صابر قریشی،جوائنٹ سیکرٹری محمد رمضان،سیکرٹری اطلاعات و نشریات بابا غلام رسول سندا،ایڈیشنل سیکرٹری مہر وسیم ،میڈیا سیکرٹری بلال ،چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری طالب سنگھیڑا،ممبر مجلسِ شوریٰ ڈاکٹر قاسم دولتانہ،محمد افضل راجپوت، قاری دلاور پاندہ،محمد منشاء،محمد خالد بھٹی اور مجید مغل شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں