وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کے تحفظ کی جنگ لڑی :حبیب اللہ

وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کے تحفظ کی جنگ لڑی :حبیب اللہ

میلسی (نامہ نگار ) ہائی کورٹ کے سابق جسٹس اور سابق صدر ملتان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حبیب اللہ شاکر نے۔

 کہا ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑی ہے ۔آنے والے وقت میں بھی وکلا ہی قوم کی درست رہنمائی کا فریضہ سر انجام دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار روم میں بار ایسوسی ایشن میلسی کے ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی نے عوام کو جیتے جی مار کر رکھ دیا ہے اور انسانی حقوق کی پامالیاں بھی حد سے بڑھ چکی ہیں۔آپ کسی کو جیل بھجوا کر اور دیوار کے ساتھ لگا کر کامیاب نہیں ہو سکتے ۔انسانی فطرت ہے کہ جس کو جتنا دبایا جائے وہ اس قدر ابھر کر سامنے آتا ہے ۔ملک کے حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں اور ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے کلچر کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ہر شخص پریشان ہے ۔ملک میں انصاف کی فراہمی بھی ناممکن بن چکی ہے ۔ایسے حالات میں لوگ سڑکوں پر کیوں نہ آئیں۔حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کا تحفظ کریں اور عوام کا طرز زندگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں