میلسی ، تاجر کے گھرچوری

میلسی ، تاجر کے گھرچوری

میلسی (نامہ نگار)چور ایک تاجر کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے نقدی وطلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

میلسی کے محلہ ہری پورہ ہائی سکول روڈ کے رہائشی مہر محمد عادل منظور نے موبائل مارکیٹ میں دکان بنائی ہوئی ہے ۔وقوعہ کی شب اس کے گھر کے تمام افراد سوئے ہوئے تھے کہ چور اس کے گھر داخل ہوگئے اور لاکھوں روپے مالیت کے نقدی و طلائی زیورات اور ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں