خانیوال:روڈ کے مختلف حادثات میں 6افراد زخمی

خانیوال:روڈ کے مختلف  حادثات میں 6افراد زخمی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) ٹریفک اور روڈ کے مختلف حادثات میں 6افراد زخمی’طبی امداد کیلئے ضلعی ہسپتال داخل۔

 تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خانیوال اور گردونواح میں ٹریفک اور روڈ کے مختلف حادثات میں 6افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 اور دوسرے ذرائع سے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں طبی امدا ددی گئی متاثرہ زخمیوں میں شبیر، پروین، اعجاز، نسیم، طیبہ ودیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں